ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

آئی سی سی کا ایکشن، جنوبی افریقی کرکٹر پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: جنوبی افریقی کرکٹر کا کیریئر شروع ہونے سے قبل ہی زوال پزیر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے جنوبی افریقی کرکٹر زبیر حمزہ پر عارضی پابندی عائد کردی ہے .

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی افریقا کے بیٹر زبیر حمزہ کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے، کھلاڑی کا 17 جنوری 2022 کو ڈوپ لیا گیا تھا ٹیسٹ میں فوروسیمائیڈ کے استعمال پایا گیا، جس کی پاداش میں وہ تادیبی کارروائی پوری ہونے تک معطل رہیں گے۔

یاد رہے کہ فیوروسیمائڈ ایک دوا ہے جس سے ہائپر ٹینشن اور جسم میں مادے کی زیادہ مقدار کا علاج کیا جاتا ہے۔ یہ ’ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی‘ کی ممنوعہ ادویات میں شامل ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا کہ زبیر حمزہ کے خلاف کارروائی جاری ہے، اس معاملے میں مزید کوئی بیان نہیں دیا جائے گا۔

چھبیس سالہ زبیر حمزہ نے اپنے کیریئر میں ابھی تک 6 ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کھیلا ہے، انہوں نے سال دوہزار انیس میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سے ڈیبیو کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایتھلیٹ عرفان محسود نے ورلڈ ریکارڈز کے انبار لگا دیئے

اس سے قبل انہوں نے ‘ذاتی وجوہات’ کی وجہ سے گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے منتخب ٹیم سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔

اطلاعات ہیں کہ زبیر حمزہ نے بھی غالباً اپنا جرم قبول کر لیا ہے کیونکہ اس کھلاڑی نے ابھی تک آئی سی سی کے پابندی کے فیصلے پر کوئی سوال نہیں اٹھایا۔ جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ نے کہا کہ وہ آئی سی سی کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں