ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

کلاسن نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ کے بیٹر ہینری کلاسن نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

سنچورین میں کھیلے جارہے چوتھے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 416 رنز بنائے اور کینگروز کو جیت کے لیے 417 رنز کا ہدف دیا۔

ہینرک کلاسن نے 83 گیندوں پر 174 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، کلاسن کی اننگ میں 13 چوکے اور 13 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

- Advertisement -

کلاسن نے شاندار اننگز کھیل کر ون ڈے میں نئی تاریخ رقم کی، وہ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرکے 174 رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

جنوبی افریقی بیٹر کو مارکس اسٹونس نے ایلیس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

جب کلاسن بیٹنگ کے لیے آئے تو 34.1 اوورز میں جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے تھے، کلاسن اور ڈیوڈ ملر کے درمیان222 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم ہوئی اور کلاسن نے 57 گیندوں پر سنچری مکمل کی جبکہ ملر 45 گیندوں پر 82 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کو پانچ میچز کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں