جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پہلا ٹیسٹ: پاکستان اور جنوبی افریقہ آج مد مقابل ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی اسکواڈ کی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

- Advertisement -

شان مسعود نے کہا کہ سنچورین کی کنڈیشن فاسٹ بولرز اور بیٹرز کیلئے سازگار ہے۔ فاسٹ بولر محمد عباس کو اگست 2021 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلینگ الیون کا اعلان کر دیا۔

تجربہ کار بابراعظم کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب کامران غلام، رضوان، سعودشکیل، سلمان آغا، عامرجمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ ٹیم کی اوپننگ کمبی نیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ٹونی ڈی زورزی اور ایڈن مارکرم ٹاپ پر برقرار رہیں گے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں ان دونوں کی شاندار کارکردگی تھی اور وہ اس سے بھی بہتر کارکردگی کے ساتھ سامنے آنا چاہتے ہیں۔

سری لنکا سیریز سے جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن اپ بدستور برقرار ہے جس میں قابل اعتماد ٹاپ سات شامل ہیں۔

کاگیسو ربادا اور مارکو جانسن ٹیم کے دو فرنٹ لائن پیسر ہوں گے جبکہ ڈین پیٹرسن تیسرے فاسٹ بولر ہوں گے۔ کیشو مہاراج کی غیرموجودگی میں کوربن بوش کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں