جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

سلمان علی آغا نے صائم ایوب سے متعلق بڑی بات کردی؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا نے صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صائم ایوب جیسا کھلاڑی طویل عرصے بعد دیکھنے کو ملا ہے۔

نائب کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ صائم ایوب بہت اچھا کھلاڑی ہے، ایسا کھلاڑی طویل عرصے بعد دیکھا۔ اُس کی بیٹنگ انتہائی غیر معمولی تھی۔

نائب کپتان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے میچ کی پچ سلو تھی اور اُس پر باؤنس کم تھا، دوسری اننگز میں بہتر ہونے کے سبب ہمیں آسانی ہوئی۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ میں آئندہ بھی اسی طرح کی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا، اپنی کارکردگی پر خوش ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ جب دو بائیں ہاتھ کے بیٹرز ہوں تو پاور پلے میں بولنگ کرنے آتا ہوں، میں اس طرح کی بولنگ پر خوش ہوں، 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔

نائب کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے چار وکٹیں زیادہ بار نہیں لیں، میں خوش ہوں، حکمت عملی تھی کہ جب بائیں ہاتھ کے بلے باز بیٹنگ کرنے آئیں گے تو بولنگ کے لئے آؤں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے ایک روزہ میچ آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

قوم ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی، جبکہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو میزبان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔

قومی ٹیم اگر آج دوسرا ون ڈے میچ جیت جاتی ہے تو مسلسل تیسری بار ون ڈے سیریز اپنے نام کرلے گی۔

سال 2024ء کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ کسے ملا؟

قومی ٹیم اس سے قبل آسٹریلیا اور زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرچکی ہے، آج کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں