جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق سعد پاک بھارت میچ سے متعلق ریویو لے رہا تھا، اہلخانہ

اشتہار

حیرت انگیز

موبائل مارکیٹ کے بار گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سعد کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ وہ پاک بھارت میچ سے متعلق ریویو لے رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سےجاں بحق سعد احمد کے اہلخانہ نے پریس کلب پر احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا کہ سعد پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق ریویو لے رہا تھا۔

مظاہرین نے کہا کہ سعد نے گارڈ سے پوچھا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہے آپ کیا کہیں گے، گارڈ نے کہا چلے جاؤ میں فائر کردوں گا اور فوراً 2 فائر کردیے۔

- Advertisement -

4 جون کو سرینا موبائل مارکیٹ کے گارڈ کی فائرنگ سےجاں بحق ہونے والے یوٹیوبر سعد کے اہلخانہ نے مطالبہ کیا کہ گارڈ کو پھانسی کی سزا دی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

خیال رہے کہ کراچی میں سخی حسن سرینا موبائل مارکیٹ کے قریب سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے ویڈیو بنانے والے نوجوان کو قتل کردیا گیا تھا

سعد احمد نامی نوجوان سرینا موبائل مارکیٹ کے قریب ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو ریکارڈ کررہا تھا، اس دوران وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے اسے ایسا کرنے سے روکا گیا۔ اور پھر 24سالہ نوجوان سعد احمد ولد مختیار احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

گرفتار35 سالہ گارڈکی شناخت احمد گل ولد زواتا خان کے نام سے ہوئی تھی گارڈ سیکیورٹی کمپنی کا ملازم تھا جس کے پاس موجود ٹرپل ٹو پولیس نے قبضے میں لےلی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈ نے ابتدائی طور پر بتایا کہ نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے میری طرف اشارے کررہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں