اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ‘بسمل‘ کے اداکار سعد قریشی کا کہنا ہے کہ ’موسیٰ‘ کا درد ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا۔
ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ کی 29 اور 30 اقساط کے بعد اداکار سعد قریشی نے ڈرامے میں اپنی موت کے المناک منظر کے بعد کردار موسیٰ کو الوداع کہتے ہوئے جذباتی پوسٹ شیئر کی۔
سعد قریشی نے لکھا کہ ’ان کے لیے بے پناہ محبت اور حمایت کے لیے آپ کا شکریہ۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’شوٹنگ کے دوران 9 ماہ سے زیادہ کردار میں رہنے کے بعد دکھ درد ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا، موسیٰ اب نہیں رہے لیکن اس کے اثرات ہمیشہ رہیں گے۔
View this post on Instagram
آخر میں سعد قریشی نے مشورہ دیا کہ ’غفلت اور جذباتی صدمے سے دماغی صحت کے سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں لہٰذا ہمیشہ اپنے پیاروں سے رابطہ رکھیں اور ان پر غور کریں۔‘
سعد قریشی کی پوسٹ کو ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا اور موسیٰ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے تبصرے بھی کیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ‘آپ نے بسمل میں بہت اچھا کام کیا ہے، دوسرے نے لکھا کہ ’موسیٰ کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔‘
ایک اور مداح نے لکھا کہ ’میں نے پہلی بار آپ کو اسکرین پر دیکھا اور آپ کی بہترین ادکاری سے متاثر ہوں، آپ بہت خوبصورت لگ رہے تھے اور آپ کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کمال تھی، 29ویں قسط میں آپ کی اداکاری لاجواب تھی۔‘
ایک مداح نے لکھا کہ ’ہم آپ کو مزید ڈراموں میں دیکھنے کا انتظار کریں گے۔‘
واضح رہے کہ سعد قریشی کے علاوہ بسمل میں نعمان اعجاز، سویرا ندیم، حریم فاروق، بہروز سبزواری، شیربانو قریشی، اسد صدیقی، شاہین خان، رابعہ شکیل اور عدنان جیلانی ودیگر شامل ہیں۔
بسمل کے ہدایت کار احسن طالش ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے، ڈرامے کو ہر بدھ اور جمعرات کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔