ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل، خواجہ برادران کے نام ای سی ایل میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ برادران نئی مشکل میں پڑ گئے، نیب کی درخواست پر دونوں بھائیوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا، درخواست ایف آئی اے کی جانب سے کی گئی تھی۔

[bs-quote quote=”ممکنہ گرفتاری سے بچنے کی دراخواست بھی عدالت سے خارج” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے نام بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ 

ذرائع کے مطابق پیراگون کے چیف ایگزیکٹو قیصر امین بٹ کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، بیرون ملک سفر پر پابندی عائد رہے گی، نیب نے تینوں شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

نیب کی جانب سے ن لیگ کے رہنما اور سابق ریلوے وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سابق صوبائی وزیرِ صحت سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:  خواجہ سعد رفیق کی ممکنہ گرفتاری سے بچنے کی درخواست خارج


دو روز قبل پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی نے درخواست دائر کی تھی جو عدالت نے خارج کر دی۔

یاد رہے کہ آشیانہ سوسائٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ سابق وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہِ راست روابط ہیں، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں