ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

آصف علی زرداری ہمشیرہ کو چیئرمین سینیٹ بنوانا چاہتے ہیں: سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر ریلوے سعد رفیق پیپلزپارٹی کی قیادت پر برس پڑے، الزام عائد کر دیا کہ آصف زرداری ارکان اسمبلی کو خریدنےکی سازش کر رہے ہیں.

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کو آڑے ہاتھوں‌ لیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کو چیئرمین سینیٹ بنوانا چاہتے ہیں.

خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلوچستان اسمبلی میں‌ ہونے والی تبدیلیوں‌ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ سوچ نے میثاق جمہوریت کی دھجیاں اڑا دیں، آصف زرادی بلوچستان سے سینیٹ کی چند نشستیں خریدنے کے لئے جوائنٹ وینچر پارٹنر بنے۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ گالیاں دو الزام لگاؤ یا سازش کرو، تمھیں شرمناک جمہوریت کا دور واپس نہیں لانے دیں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے خبردار رہیں، ان کے ممبر بھی زرداری کی سودے بازی کے نشانے پر ہیں۔

نوازشریف سیاسی امام و پیر ہیں، کوئی اور قبول نہیں، خواجہ سعد رفیق

انھوں نے الزام عائد کیا کہ بلاول اور ان کے ساتھی نہ ھوتے تو زرداری صاحب رھی سہی پیپلز پارٹی کا سودا بھی کر لیتے. آصف زرداری کو جمہوریت کے لبادے میں اراکین کی خرید و فروخت کا گھناؤنا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں