تازہ ترین

ن لیگی رہنما کی پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو مل کر حکومت بنانے کی دعوت

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد اراکین کو پیپلزپارٹی کیساتھ ملکر حکومت بنانے کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں کسی کو اکثریت حاصل نہیں، حکومت کی تشکیل ہماری نہیں تمام جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔

،سعدفیق نے دعوت دی کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد اراکین پہل کریں اور پیپلزپارٹی کیساتھ ملکرمرکزی حکومت بنالیں، مبارکباد دیں گے، ہمیں کانٹوں کا تاج اپنے سر سجانے کا شوق نہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز نون لیگ کے رہنماؤں نے قیادت کو وفاقی حکومت نہ لینے کا مشورہ دیا تھا، ذرائع کا بتانا تھا کہ جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح اجلاس مین لیگی رہنماؤں نے نواز شریف سے کہا کہ وفاق میں حکومت نہ بنائیں، پیپلزپارٹی قدم قدم پربلیک میل کرے گی۔

ارکان نے خدشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی سامنے بھی نہیں آناچاہتی اورفائدے بھی لینا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی مکمل ساتھ دے تو حکومت لینے میں حرج نہیں۔

شہباز شریف خاموشی سے شرکا کے مشورے سنتے رہے، جس کے بعد ن لیگ نے وفاقی حکومت لینے یا نہ لینے پر مشاورت وسیع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -