اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

چوہدری نثار پرانے سیاستدان ہیں، پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوں گے، سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کوئی ذی شعور انسان عمران خان کی پارٹی میں نہیں جائے گا، چوہدری نثار پرانے سیاستدان ہیں وہ ایسا نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف کو جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا مشورہ سب سے پہلے میں نے دیا تھا، پارٹی کے نوجوان رہنماؤں نے میرے موقف کی تائید کی تھی، موٹروے سے جانے کا مشورہ دینا بدنیتی نہیں تھی۔

یہ پڑھیں: نواز شریف کا موٹروے سے جانے کا فیصلہ ن لیگ اجلاس میں ہوا، ترجمان چوہدری نثار

لودھراں کے انتخابات میں کامیابی کے حوالے سے سعد رفیق نے کہا کہ سچی بات ہے ہم نے لودھراں کے ضمنی انتخاب پر توجہ نہیں دی تھی۔ لودھراں کے الیکشن میں بڑی کامیابی خلاف توقع تھی، لودھراں کے عوام نے ن لیگ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کی کامیابی میں ن لیگ اور پنجاب حکومت کا کردار نہیں تھا، مجھے بھی لودھراں میں کامیابی کی توقع نہیں تھی، ہم نے ایک مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے شخص کو ٹکٹ دیا۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ لندن جانے کے لیے نواز شریف کو استثنیٰ نہ ملنا ناانصافی ہے، نواز شریف کو جب بھی بلایا گیا وہ عدالت میں پیش ہوگئے، اس جے آئی ٹی میں بھی پیش ہوئے جس پر شدید تحفظات تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں