منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

جھوٹے الزامات لگنے سے سیاسی پارٹیوں کو فرق نہیں پڑتا، سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مخالفین نے الزامات کا سلسلہ مزید تیز کردیا ہے لیکن الزامات لگتے رہتے ہیں اور قافلے چلتے رہتے ہیں، جھوٹے الزامات لگنے سے سیاسی پارٹیوں کو فرق نہیں پڑتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسد درانی کی کتاب نہیں پڑھی لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ لوگ کتاب پڑھے بغیر ہی انہیں غدار قرار دے رہے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک میں انتخابات کی آمد آمد ہے اور سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں، انتخابات 2018 کی تاریخ 25 جولائی دے دی گئی ہے، جتنی چاہے پیشیاں کروائیں فیصلہ اللہ تعالیٰ کی ذات اور عوام نے کرنا ہے، کوئی جتنا چاہے پروپیگنڈا کرے 2018 کے الیکشن میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر (ن) لیگ کو کومیاب کرائیں گے۔

[bs-quote quote=”ملک میں کوئی غدار نہیں سب محب وطن ہیں اور ہر کسی کو حدود میں رہتے ہوئے بات کرنے کی آزادی ہونی چاہئے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”سعد رفیق” author_job=”وفاقی وزیر ریلوے”][/bs-quote]

ایک سوال کے جواب میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں نے اسد درانی کی کتاب نہیں پڑھی اس لئے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ لوگ اسد درانی کی کتاب پڑھے بغیر ہی غداری کا تبصرہ کررہے ہیں، ملک میں کوئی غدار نہیں سب محب وطن ہیں اور ہر کسی کو حدود میں رہتے ہوئے بات کرنے کی آزادی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن کا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، یہ تبلیغی اجتماع کے لیے ناگزیر تھا، اسٹیشن پر کل تخمینہ 150 ملین روپے سے زائد ہے اور یہ منصوبہ 15 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں