لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے این اے131 میں سعدرفیق کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی ہے.
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سعد رفیق کی درخواست منظور کرتے ہوئے این اے 131 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔
عدالت نےاین اے131سےعمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے.
یاد رہے کہ لیگی رہنما نے قومی اسمبلی کی سیٹ پر شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی.
مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی کے بعد بھی عمران خان فاتح قرار پائے، مگر سعد رفیق نے ہار ماننے سے انکار کر دیا اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئےعدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔
شکست عمران خان کی اصلاح کے لیے بہت ضروری ہے: سعد رفیق
فیصلے سے قبل سابق وزیرریلوے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تھیلےکھلے توعمران خان سیٹ سے محروم ہوجائیں گے.
اب لاہور ہائیکورٹ نے این اے131 میں سعد رفیق کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی ہے.
چیئرمین پی ٹی آئی کا ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بابراعوان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں این اے131سے متعلق فیصلےپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
بابراعوان نے عمران خان کو لاہور ہائی کورٹ کےفیصلے پر بریفنگ دی۔ عمران خان نے ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنےکے لئےبابراعوان کو ہدایت کر دی۔