بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جہانگیر ترین کے نااہل ہونے پر خوشی نہیں ہوئی، سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے نااہل ہونے کی مجھے کوئی خوشی نہیں ہوئی، پہلے گیلانی،پھر نواز شریف اور اب جہانگیر ترین نااہل ہوئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سعد رفیق نے کہا کہ نااہلی کا یہ کھیل بند ہونا چاہئے، عدالتوں میں جانے سے سیاسی لڑائی بدنام ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ جمہوری عمل ابھی مکمل نہ ہوا تو آئندہ بھی نہیں ہوگا، میں سیاست دانوں کو عدالتوں کی جانب سے نااہل قرار دینے کے فیصلوں کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے دور میں ملک کے حالات کافی بہتر تھے لیکن ملک کے منتخب وزیر اعظم کو برباد کردیا جائے تو ایسا ممکن نہیں کہ زلزلہ نہ آئے، ہمیں ساڑھے چار سال سے سکون سے کام کرنے نہیں دیا گیا۔

یہ پڑھیں: نا اہلی کیس: عمران خان بری/ جہانگیر ترین نا اہل قرار، تفصیلی فیصلہ

سعد رفیق نے کہا کہ آصف زرداری کے دور حکومت میں ہم کہتے تھے کہ لانگ مارچ کی مار ہیں لیکن میاں نواز شریف یہ کہتے تھے کہ نہیں زرداری کی حکومت اچھی ہے یا بری اسے جمہوریت کے لیے چلنے دیا جائے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کراچی کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچیس سے تیس سال کراچی کو عصبیت کی بنا پر ٹارگٹ کلر بنایا گیا لیکن اب وہ بھتہ دینے والے کہاں گئے؟ نواز شریف نے سندھ میں ڈاکو راج ختم کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں