لاہور : وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اورطاہرالقادری سیاسی سٹنٹ مین ہیں اور دونوں کی سوچ فاشسٹ ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان اور طاہر القادری کو سیاسی اسٹنٹ مین قرار دیدیا اور دونوں کی سوچ فاشسٹ ہیں ۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان،طاہرالقادری دیانتداری سےمتعلق نہیں جانتے، دونوں کے اقدامات جمہوریت کےخلاف ہیں۔
آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ آصف زرداری اس کھیل کا حصہ لگتے ہیں، انھیں اپنی پوزیشن واضح کرنا چاہئے۔
یاد رہے 2 روز قبل قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے فیصلوں کو تاریخ نے قبول نہیں کیا، نواز شریف اور ان کے خاندان کو نشانہ اورعمران خان کو ریلیف دیاجارہا ہے، سیاسی جنگ کو عدلیہ تک نہیں لے کرجانا چاہیئے کیونکہ عدالتی ایوانوں میں سیاسی جنگ سے مزید پیچیدگیاں جنم لیتی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ پاناما کا معاملہ عدالتوں میں لے جایا گیا، یوسف رضا گیلانی کی نااہلی پر بھی میرے تحفظات تھے اس فیصلے کو میں نے سپورٹ نہیں کیا تھا اور آج بھی نوازشریف کی نااہلی کو نہیں مانتا۔