بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاکستانی کراٹے کاز سعدی عباس مالی مسائل سے دوچار، اہم ایونٹ میں رسائی مشکل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کی ٹوکیو اولمپکس کے کراٹے مقابلوں میں شرکت معدوم ہوتی نظر آرہی ہے، ٹوکیو اولمپکس رواں سال تئیس جولائی سے شیڈول ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کراٹے کاز سعدی عباس مالی مسائل سے دوچار ہیں، جس کے باعث کراٹےمیں پاکستان کی جانب سے ٹوکیو اولمپکس تک رسائی مشکل ہوگئی ہے، سعدی عباس کو کوچ کےساتھ تربیت اور ٹورنامنٹ کیلئے 30لاکھ روپے درکار ہیں ۔

ٹوکیو اولمپکس سے قبل سعدی عباس کیلئے پرتگال اور فرانس کا ایونٹ کھیلنا ضروری ہے کیونکہ پرتگال کی پریمیئر لیگ سعدی عباسی کی رینکنگ میں بہتری لائے گی جبکہ ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کیلئے فرانس آخری اسٹاپ ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس رواں سال تئیس جولائی سے شیڈول ہے، ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس غیر ملکی تماشائیوں کے بغیر منعقد کیا جائے گا۔

سعدی عباس 1988ء میں کراچی کے علاقے لیاری میں پیدا ہوئے، انہوں نے کئی بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے،2017ء میں آذربائیجان کے شہر باکو میں ہونیوالے اسلامک سولیڈیریٹی گیمز میں انہوں نے چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ ایشین کراٹے چیمپئن شپ 2011ء، کامن ویلتھ گیمز 2009ء اور 2013ء میں سونے کے تمغے اپنے نام کئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں