پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صاف پانی کمپنی کیس میں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ اور داماد علی عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو گرفتار کر کے 23 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن کی عدالت میں ایک گواہ کا بیان قلم بند کیا گیا، عدالت نے شہباز شریف کے میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔

شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیا کہ چنیوٹ مائنز کیس کے سارے ثبوت لے کر آئے ہیں، ٹھیکہ 2007 میں ایک پاکستانی نژاد امریکی کو دیا گیا جو پرویز مشرف کا عزیز تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں نے چنیوٹ مائنز میں 4 ارب روپےکی ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2008 میں ٹھیکا منسوخ کر کے معاملہ نیب کو بھجوایا تو جواب ملا کہ کیس نہیں بنتا اور اب 13 سال بعد ریفرنس فائل کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ یہ کیس اس عدالت میں زیر سماعت نہیں، عدالت نے 2 مزید گواہان کو شہادت کے لیے طلب کر کے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں