تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

’ساس کو منانے کے ٹوٹکے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں دیور عمر (سبحان احمد) نے بھابھی روحی (کرن حق) کو ساس کو منانے کے ٹوٹکا بتا دیا۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں شہروز سبزواری (اسد)، کرن حق (روحی)، سید جبران (جنید)، اریج محی الدین (بینا)، عروبا مرزا (انو)، بابر علی (ابی)، فیضان شیخ، سبحان اعوان (عمر)، ندا ممتاز، پروین اکبر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ روحی کی شادی اسد سے ہونے کے بعد ساس اور نند کی جانب سے ان پر ظلم کیا جارہا ہے، روحی سے ڈںر سیٹ ٹوٹ جاتا ہے تو انو ان کا ڈنر سیٹ توڑ دیتی ہیں۔

روحی افسردہ بیٹھی ہوتی ہیں دیور سبحان احمد ان کے پاس آتے ہیں اور افسردگی کی وجہ پوچھتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ ’ہماری پیاری سی بھابھی کا موڈ کیوں آف ہے؟‘ روحی کہتی ہیں کہ ’نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ’امی ناراض ہیں آپ سے ہے ناں۔‘

روحی پوچھتی ہیں کہ ’تمہیں کیسے پتا۔‘ وہ بتاتے ہیں کہ باہر رفعت بی (ملازمہ) پر برس رہی ہیں اور یہ تب ہی ہوتا ہے جب ان کا پارہ ہائی ہو اور ان کا پارہ زیادہ تر آپی (انو) کی وجہ سے ہائی ہوتا ہے۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’مطلب جو کچھ بھی ہوا ہے وہ آپی کی وجہ سے ہوا ہے یا پھر آپ کے ساتھ ہوا ہے۔‘

سبحان اعوان کہتے ہیں کہ ’چلیں امی کو منالیتے ہیں اس میں کون سی بڑی بات ہے، ایسا کریں ایک اچھی سی چائے بنائیں اور میرے ساتھ چلیں آپ کو سپورٹ کرنے کے لیے دیور حاضر ہے، آپ ٹینشن کیوں لیتی ہیں میں سب ٹھیک کردوں گا۔‘

کیا روحی، انو کی چالاکیوں سے بچ سکیں گی؟ کیا انو ان کے لیے مزید مشکلات کھڑی کردیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -