بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

اداکارہ صبا فیصل کے ہاں پوتے کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا فیصل کے گھر خوشی کی خبر آگئی، ان کے ہاں پوتے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ صبا فیصل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں سے پوتے کی پیدائش کی خبر شیئر کی ہے، اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو انکی بہو نیشا طلعت کی گود بھرائی کی ہے۔

ویڈیو میں صبا فیصل کے پوتے کی 2 تصاویر کو ایڈٹ کیا گیا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کے یہاں پوتے کی پیدائش ہوئی ہے، اداکارہ نے اپنے پوتے کا نام محمد حذیفہ ارسلان رکھا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

اداکارہ صبا فیصل نے کیپشن میں لکھا کہ ’ آج ماشااللہ میں اور فیصل اپنے تیسرے پوتے کے دادا دادی بن گئے، ارسلان نشا اور محمد حذیفہ ارسلان کو اپنی دعا میں یاد رکھیں ‘۔

سوشل میڈیا پر پوتے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہی ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے اداکار ارسلان فیصل اور نشاط طلعت اسی سال جنوری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی ویڈیو اور تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

To Read Movie Reviews in Urdu- Click Here

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں