بدھ, جون 18, 2025
اشتہار

صبا فیصل کے بیٹے کے ولیمے کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سینئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے ارسلان فیصل کے ولیمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکبادیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سینئر اداکارہ صبا فیصل اپنے بیٹے اور بہو کے ہمراہ اسٹیج پر بیٹھی ہوئی ہیں، جبکہ صبا فیصل اس دوران اپنی بہو کو پیار کررہی ہیں۔

گزشتہ ماہ لاہور میں ارسلان فیصل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی اور مہندی کے پروگراموں سے ہوا، اداکارہ صبا فیصل نے گھر پر ایک خوبصورت اور سادہ مایوں کے پروگرام کا اہتمام کیا جس کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں۔

اس سے قبل صبا فیصل کے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں، جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں