جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

صبا قمر نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام میں اداکارہ صبا قمر نے ماضی میں شرکت کی جس کا انٹرویو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہورہا ہے۔

میزبان نے پوچھا کہ یہ بتائیں آپ کے حسن کا راز کیا ہے۔

- Advertisement -

صبا قمر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بس ذرا سا، باقی پیسے دوبارہ لینے کے بعد بتاؤں گی، انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سب کو بہت حسین بنایا ہے یہ ہم پر منحصر ہے کہ اسے یا کسی بھی چیز کو کیسے دیکھنا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ پہلے مجھے چھپکلی سے تھوڑا ڈر لگتا تھا، مجھے کسی نے بڑی پیاری بات کی کہ اس کے ہونے کا بھی کوئی مقصد ہے تو تمہیں کیوں بری لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے چینل پر کچھ بھی کہنے کے لیے ڈر نہیں ہوتا جو میں کہنا چاہتی ہوں اور کہتی ہوں، کافی کھل کر اپنی زندگی کے بارے میں باتیں کی ہیں۔

صبا قمر نے کہا کہ اگر کسی فلم میں سر منڈوانا پڑے تو میں انکار نہیں کروں گی، اداکارہ کو ایک تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے بتایا کہ میں اس میں شرما رہی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’چیخ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے ہمراہ بلال اشرف، ازیکا ڈینئل، اعجاز اسلم ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں