اشتہار

مسجد میں رقص اور شوٹنگ کا الزام : عدالت نے اداکارہ صباء قمر اور بلال سعید کو بڑا ریلیف دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سیشن عدالت نے مسجد وزیر خان میں رقص اور شوٹنگ کیس میں اداکارہ صباء قمر اور بلال سعید کو بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکارہ صباء قمر اور بلال سعید کی جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے بریت کی درخواستیں حقائق کے برعکس منسوخ کی گئی، مسجد وزیر خان میں انتظامیہ کی اجازت سے شوٹنگ کی گئی اور مسجد کے تقدس کا خیال رکھا گیا۔

- Advertisement -

اپیل میں کہا گیا کہ مسجد میں کوئی ڈانس نہیں کیا گیا،ڈانس کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بریت کی درخواست منظور کرے۔

سرکاری وکیل نے دلاٸل میں کہا کہ اداکارہ صباء قمر اور بلال سعید نے مسجد کا تقدس پامال کیا تھا،عدالت بریت درخواست مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کرے۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد اداکارہ صباء قمر اور بلال سعید کو بری کر دیا۔

سیشن کورٹ میں اداکارہ صباء قمر اور بلال سعید نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی ، اداکارہ صباء قمر اور بلال سعید پر مسجد وزیر خان میں دوران شوٹنگ ڈانس کرنے کا الزام عائد ہے۔

خیال رہے صباء قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد وزیر خان میں شوٹنگ پر تھانہ اکبری گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا گیا تھا، بعد ازاں صبا قمر اور بلال سعید نے ضمانت کے لیے لاہور کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے اپنے آنے والے گانے ‘قبول ہے’ کی شوٹنگ کے دوران چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں تھی جو کہ مسجد وزیر خان کے اندر شوٹ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسجد کا تقدس پامال کرنے پر طوفان برپا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں