جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید گرفتاری سے بچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سیشن کورٹ نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو صبا قمر اور بلال سعید کی گرفتاری سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے کے معاملے پر ایڈیشنل سیشن جج نے اداکارہ صبا قمراور گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت کی۔

عدالت نے صبا قمراور بلال سعید کی25اگست تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو 50،50ہزارکےمچلکے جمع کرانے کاحکم دیا۔

- Advertisement -

عدالت نے پولیس کو صبا قمر اور بلال سعید کی گرفتاری روک دیا اور ملزمان کو تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیتے ہوئے 25اگست کو تھانہ اکبری گیٹ پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

یاد رہے مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے پر گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف تھانہ اکبری گیٹ میں وکیل فرخ منظور کی مدعیت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بعد ازاں صبا قمر اور بلال سعید نے ضمانت کے لیے لاہور کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

یاد رہے سردار منظور چانڈیو ایڈووکیٹ کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مسجد وزیر خان میں بلال سعید اور صبا قمر پر گانے کی عکسبندی کی گئی، جس سے مسجد کا تقدس پامال ہوا، دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

خیال رہے کہ پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے اپنے آنے والے گانے ‘قبول ہے’ کی شوٹنگ کے دوران چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں تھی جو کہ مسجد وزیر خان کے اندر شوٹ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسجد کا تقدس پامال کرنے پر طوفان برپا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں