شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کے برائیڈل و بولڈ لُک کے بعد ’باس لُک‘ میں تصویریں سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر معروف اداکارہ صبا قمر نے چند تصاویر شیئر کیں، جس کے کیپشن میں تحریر تھا کہ ’صبو ڈارلنگ، آپ مختلف ہیں۔‘
صبا قمر کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ پر عروسہ صدیقی، مایا علی، مہوش حیات، لیلیٰ واسطی، سبین فاروق جیسے بڑے ناموں نے بھی‘صبو ڈارلنگ‘ کی دل کھول کر تعریفیں کیں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں بات بہترین اداکاری کی ہو یا فیشن سینس کی دونوں ہی شعبوں میں صبا قمر اپنا ایک الگ ہی مقام رکھتی ہیں۔
صبا قمر کی فٹنس کے حوالے سے اکثر وبیشتر سوال کیے جاتے ہیں، اس حوالے سے وہ کہتی ہیں کہ ان کے چہرے کی جِلد بہت زیادہ خشک ہے، اس لیے وہ روزانہ خوب پانی پیتی ہیں اور جلد کواچھا رکھنے کے لئے قدرتی ٹوٹکوں کا استعمال کرتی ہوں۔
اس سے قبل صبا قمر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے برائیڈل کٹیور ویک کے دوسرے دن ریمپ پر رقص کر کے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔