اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

صبا قمر کا نامور بالی وڈ اداکارہ کیساتھ فلم کی پیشکش ٹھکرانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں بالی وڈ کی صفِ اوّل کی ہیروئن کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کیا تھا۔

حالیہ انٹرویو میں صبا قمر نے بتایا کہ انہیں فلم ’ہندی میڈیم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد متعدد فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہوئی تھیں جن میں ’دہلی 6‘، ’لو آج کل‘ اور ’کاک ٹیل‘ شامل ہیں۔

صبا قمر نے بتایا کہ میں نے ’دہلی 6‘ کیلیے آڈیشن بھی دے دیا تھا لیکن والدہ کے منع کرنے کے بعد میں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کیا۔

- Advertisement -

انٹرویو میں پاکستانی اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے فلم ’لو آج کل‘ میں بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ٹھکرائی تھی۔

انہوں نے اس کی وجہ بتائی کہ دپیکا پڈوکون کے ہوتے ہوئے انہیں توجہ ملنا مشکل تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جب یہ فلم ریلیز ہوئی تو میں نے اسے اپنے دوستوں کے ساتھ دیکھا اور یہ محسوس کیا کہ میں نے فلم میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔

صبا قمر کو ’ہندی میڈیم‘ میں آنجہانی بالی وڈ اداکار عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہوئی۔ فلم میں انہوں نے اداکار کی اہلیہ کا کردار نبھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں