اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

صبا قمر نے بھارتی فلموں کی متعدد پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز کی نامور اداکارہ صبا قمر نے بھارتی فلموں کی متعدد پیشکش ٹھکرا دی تھیں، یہ انکشاف انہوں نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کیا۔

ٹی وی ڈراموں میں شاندار اداکاری کرکے پاکستان اور بیرون ملک اپنا لوہا منوانے والی اداکارہ صبا قمر نے اپنی اور اپنے ملک کی عزت کو ہمیشہ مقدم رکھا، ان کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح ہمیشہ پاکستانی شوبز انڈسٹری رہی ہے۔

پاکستانی ڈراموں کی سپر اسٹار صبا قمر چھوٹی اسکرین سے بڑے پردے تک بھرپور اداکاری کی صلاحیتیں دکھاتی آئی ہیں۔ صبا کی اداکاری میں جذبات اس قدر نمایاں دکھائی دیتے ہیں کہ ناظرین ان کے ہر کردار میں کھو جاتے ہیں۔

صبا قمر نے بتایا کہ انہیں ایک نہیں بلکہ متعدد بار بولی وڈ فلموں کی پیشکش ہوئی، بھارتی اداکار سیف علی خان کے ساتھ فلم ’’لو آج کل‘‘۔ ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم ’’دلی 6‘‘ اور ایکتاکپور کی فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی ۔ تاہم انہوں نے ان تمام فلموں کو ٹھکرا دیا تھا۔

صبا کا کہنا تھا کہ ان کی سوچ یہی تھی کہ اگر انہیں بولی وڈ کے سپراسٹارز جیسے کسی ’’خان‘‘ یا ’’کپور‘‘ کے ساتھ کام کی پیشکش کی جاتی تو وہ اسے ضرور قبول کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود کو محب وطن فنکارہ سمجھتی ہوں، ہم سب نے یہ ملک بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے، ملک سے باہر ہمیں خود کو پاکستان کا سفیر سمجھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ2017ء میں صبا نے بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ میں شاندار اداکاری کی تھی۔ اس فلم میں صبا کی اداکاری کو اس قدر پسند کیا گیا کہ بھارت سے انہیں متعدد فلموں کی پیشکش ہوئی تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کو دیکھتے ہوئے صبا نے کسی بولی وڈ فلم ساز کی پیشکش قبول نہیں  کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں