The news is by your side.

Advertisement

صبا قمر شادی کب کررہی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی شادی سے متعلق ایک بار پھر تمام تر سوالوں پر اظہار خیال کردیا۔

اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے کیے جانے والے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

صبا قمر نے شادی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ’جب صحیح وقت آئے گا تو وہ شادی کرلیں گی۔‘

ایک مداح نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش بھی کردی، مداح نے شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آپ 50 برس کی بھی ہوجائیں تو میں آپ سے شادی کرنے پر راضی ہوں۔

صبا قمر نے شادی کی پیشکش کو مداح کی ذرہ نوازی قرار دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ صبا قمر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’چیخ‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔

ڈرامہ سیریل ’چیخ‘ میں صبا قمر کے ہمراہ بلال عباس، اعجاز اسلم، اشنا شاہ، عماد عرفانی ودیگر بھی شامل تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں