تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’عرفان خان کا تحفہ آج بھی سنبھال کر رکھا ہے‘

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ آنجہانی بھارتی اداکار عرفان خان کی جانب سے دیا جانے والا تحفہ آج تک سنبھال کر رکھا ہے۔

اداکارہ صبا قمر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی بھارتی اداکار عرفان خان نے عیدی دی تھی اور ان کا عیدی میں دیا گیا نوٹ آج تک سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔

صبا قمر نے کہا کہ کورونا کے دنوں میں سب نے آرام کیا تھا لیکن میں کام کرتی رہی، میں الحمد للہ بہت نصیبوں والی ہوں جب پیدا ہوئی تو گھر میں پیسوں کی ریل پیل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر نے عرفان خان کے ساتھ بھارتی فلم ’ہندی میڈیم‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔

مزید پڑھیں: صبا قمر کو پھول بھیجنے والا کون ہے؟ اداکارہ نے بتا دیا

اس سے قبل صبا قمر سے سوال کیا گیا تھا کہ آپ اکثر پھولوں کی تصاویر شیئر کرتی ہیں، یہ پھول آپ کو بھیجتا کون ہے؟

صبا قمر نے جواب میں کہا تھا کہ پھول تو محبت کرنے والے بھیجتے ہیں، اُس سے شادی کرنے والی ہوں جس کے دیے گئے پھولوں کی ویڈیوز اکثر شیئر کرتی رہتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بس اتنا کہہ سکتی ہوں کہ جو بھی پھول دے رہا ہے وہ پاکستانی نہیں ہے لیکن یہاں جلد آئے گا، ابھی جو حالات ہیں اس کے مطابق دیر نہیں لگے گی۔

Comments

- Advertisement -