منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

صبا قمر کی ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل میں کام کرنے کی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ ہٹ فلم ہندی میڈیم کی پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اس بات کی تردید کردی ہے کہ کہ وہ فلم کے سیکوئل کا حصہ ہوں گی۔

کچھ عرصہ قبل ریلیز ہونے والی فلم ہندی میڈیم میں مرکزی کردار صبا قمر اور عرفان خان نے ادا کیا تھا۔ فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بچی کو اعلیٰ تعلیم دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔

چند روز قبل فلم کا دوسرا حصہ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور افواہیں تھیں کہ صبا قمر سیکوئل کا بھی حصہ ہوں گی۔

تاہم صبا قمر نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر تاحال پابندی عائد ہے لہٰذا وہ مزید کسی بالی ووڈ فلم کا حصہ نہیں بنیں گی۔

فلم کے سیکوئل میں مرکزی کردار عرفان خان ہی ادا کریں تاہم ان کے مدمقابل کون سی اداکارہ لیا جائے گا، اس کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ فلم نے باکس آفس پر نہ صرف اچھا بزنس کیا، بلکہ کئی ایوارڈ بھی حاصل کیے۔ 63 ویں فلم فیئر ایوارڈ میں صبا قمر کو بہترین اداکارہ کے لیے بھی نامزد کیا گیا، تاہم وہ خود تو یہ ایوارڈ حاصل نہ کرسکیں، البتہ عرفان خان بہترین اداکار اور فلم نے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں