ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

صبا قمر کو نئی محبت مل گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے نئی محبت ملنے کا اعتراف کرلیا۔

اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان عمران اشرف کے ساتھ انہوں نے نجی زندگی سمیت شوبز سے متعلق گفتگو کی۔

صبا قمر نے شو کے دوران کہا کہ وہ آج کل بہت خوش ہیں۔

- Advertisement -

عمران اشرف نے سوال پوچھا کہ ’سنا ہے کہ آپ کے گھر کے باہر پھولوں کا رش ہوتا ہے اور آپ جانتی ہی نہیں کہ یہ پھول کس نے رکھے ہیں‘، جس پر صبا قمر نے شرمیلے انداز میں جواب دیا کہ ’پیار کرنے والا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پھول پیار کرنے والے دیتے ہیں، مجھے پیار بھی بہت ملا ہے اور پیار کرنے والے بھی ہیں لیکن ایک انسان ہے جو ہر پیار پر بھاری ہے۔‘

ایک سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ہم انسانوں کو کسی دوسرے انسان کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے، کوئی انسان کسی کے بغیر نہیں رہ سکتا۔‘

میزبان نے سوال کیا کہ ’اس وقت آپ ضرورت مند ہیں یا آپ کی ضرورت پوری ہوچکی ہے۔‘

صبا قمر نے شرماتے ہوئے کہا کہ ’الحمدللہ‘ جس پر شو کے سیٹ پر موجود سبھی فنکار اور ناظرین نے انہیں مبارک باد بھی دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں