تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

صبا قمر بالی وڈ سے دوبارہ پیشکش کی خواہاں

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے بالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرے ہیں اور وہ دوبارہ بھارتی فلم انڈسٹری سے پیشکش کے انتظار میں ہیں۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ مجھے دوبارہ موقع ملا تو بالی وڈ میں کام کروں گی، مجھے بھارت میں سب کا شکریہ ادا کرنے کا موقع نہیں ملا تاہم میں بہت خوش ہوں۔

صبا قمر نے انٹرویو میں کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ مجھے کنگنا رناوت، سری دیوی، ودیا بالن اور عالیہ بھٹ جیسی معروف اداکاراؤں کے ساتھ فلم فیئر کی بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔

اداکارہ نے آنجہانی اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم میں اداکاری کا موقع ملنے پر خود کو خوش قسمت قرار دیا۔

گزشتہ روز ”پنک ولا“ کو انٹرویو دیتے ہوئے صبا قمر نے عرفان خان سے موت سے قبل رابطے میں نہ رہنے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

صبا قمر نے کہا کہ عرفان خان کی موت کی خبر سے شدید صدمہ پہنچا، مجھے اس بات کا افسوس ہے، فلم کے بعد جب عرفان کی طبیعت خراب ہوئی تو میں نے ان سے رابطہ کرنے کا ارادہ کیا لیکن شوٹنگ اور سفر میں مصروف رہنے کے باعث میں ایسا نہیں کر سکی، پھر ایک دن میں نے ان کی موت کے بارے میں سنا جس سے شدید صدمہ پہنچا، اس وقت مجھے احساس ہوا کہ جو وقت دستیاب ہو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے کیوں کہ وقت کبھی پلٹ کر نہیں آتا۔

اداکارہ نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر آپ کسی سے معافی مانگنا چاہتے ہیں یا اپنی محبت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں تو فوراً سے کر دیں کیوں کہ پھر شاہد یہ لمحہ میسر نہ آسکے، مجھے یہی افسوس ہے کہ کاش میں عرفان خان سے اس وقت رابطہ کر لیتی اور ہماری کچھ باتیں ہو جاتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہترین اداکار تھے، مجھے ان کے ساتھ کام کر کے مزہ آیا، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔

اداکارہ صبا قمر نے آج سے تقریباً پانچ سال قبل فلم ”ہندی میڈیم“ سے بالی وڈ میں قدم رکھا جہاں انہیں عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا۔ اس کے بعد اداکارہ نے کسی بھارتی فلم میں اداکاری نہیں کی۔

عرفان خان اور صبا قمر کی فلم ”ہندی میڈیم“ مئی 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جس نے اچھا بزنس کیا تھا، لیکن اس کے عرفان خان کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے۔ بیماری کے باعث عرفان خان 29 اپریل 2020 کو 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -