اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جب عرفان خان نے صبا قمر کو عیدی دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف اداکارہ صبا قمر نے بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ گزارے گئے دنوں کی یادیں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں عرفان خان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ صبا قمر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گھبرانا منع ہے میں شرکت کی اور کینسر کے باعث جان کی بازی ہارنے والی بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ اپنی یادیں شیئر کیں۔

صبا نے بتایا کہ جب وہ فلم ہندی میڈیم کی شوٹنگ کے لیے نئی دہلی میں تھیں تو اس وقت عید کا موقع تھا، وہ ان کی پہلی عید تھی جو گھر سے دور گزری۔

صبا نے اس وقت عرفان سے کہا کہ انہیں عیدی چاہیئے، جس پر عرفان نے انہیں عیدی دی، صبا قمر نے ان کا دیا ہوا نوٹ آج تک سنبھال رکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں عرفان خان بچپن سے بہت پسند ہیں اور وہ مختلف انٹرویوز میں کئی بار اس بات کا اظہار کرچکی تھیں کہ اگر انہیں بھارت سے کام کرنے کی آفر ہوئی تو وہ عرفان خان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔

خوش قسمتی سے انہیں بھارت میں پہلی فلم میں ہی عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

صبا قمر نے بتایا کہ عرفان خان بہت شاندار انسان تھے اور انہوں نے عرفان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں