پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کا شمار ملک کے بڑے ستاروں میں ہوتا ہے۔ لوگ انہیں ان کی قابلیت، ان کے پراجیکٹس کے انتخاب اور ان کی شخصیت کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارنگ شو میں میزبان ندا یاسر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صبا قمر نے اپنی شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
میزبان ندا یاسر نے پوچھا کہ تمہیں کس کے لیے آلو قیمہ بننا سیکھنا ہے۔ اس پر صبا قمر شرما گئیں اور کہا کہ لوگ سمجھ گئے ہیں۔ اداکارہ نے کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ ”ہے کوئی، بتا دوں گی میں آپ سب کو، تھوڑا صبر رکھیں۔“
ندا یاسر نے سوال کیا کہ وہ دن جب آئے گا؟ اس کے جواب میں صبا قمر نے کہا کہ ”وہ دن بہت جلد آئے گا، ان شاء اللہ۔“ میزبان نے سوال کیا کہ ”ہم آپ کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی دیکھنا چاہتے ہیں، کیا مہندی لگائیں گی؟ اس پر صبا قمر پھر شرما گئیں۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے بہت شرم آ رہی ہے، جلد ہوگا یہ سب، اللہ نے میرے نصیب میں لکھا ہوگا، شادی کی ایک اچھی تقریب رکھوں گی، میری خواہش کہ شادی میں اپنے لوگ ہوں، بہت سارے لوگ نہیں چاہییں مجھے۔