بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

صبا قمر نے شادی کے لیے ’ہاں‘ کردی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے شادی کا اشارہ دے دیا۔

اداکارہ نے دو روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کی، جس میں وہ سمندر میں لطف اندوز ہورہی تھیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’اگر یہ ہونا ہے تو ہوجائے‘۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں نے تبصرے کیے جبکہ ایک نوجوان بلاگر عظیم خان نے انہیں شادی کی پیش کش کی۔ عظیم نے کمنٹس سیکشن میں لکھا کہ ’آؤ ، اس سال شادی کرلیتے ہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

اس پیش کش پر صبا قمر نے جواب دیتے ہوئے ’قبول ہے‘ لکھا اور دل کا ایموجی بنا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

دونوں شخصیات کی جانب سے شادی کی بات چیت اور رضامندی ظاہر کرنے کے بعد مداحوں نے بھی اپنے مشورے اور رائے دینا شروع کردی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azeem Khan (@axeemkhan)

دوسری جانب مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صبا قمر نے شریک حیات منتخب کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے وہ شخص مل گیا ہے جس کے ساتھ میں خوش رہ سکتی ہوں، اگر سب کچھ بہتر چلتا رہا تو میں جلدی شادی کا اعلان کروں گی‘۔

Saba Qamar

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عظیم خان پاکستانی نژادآسٹریلوی شہری ہیں اور وہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں