اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

صبا قمر نے مداحوں کو خوبصورتی میں اضافے کا ٹوٹکہ بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ صبا قمر نے اپنی خوبصورتی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے مداحوں کو کچھ ٹوٹکے بتائے ہیں جنھیں وہ خود بھی استعمال کرتی ہیں۔

بالی وڈ میں بھی اپنے جلوے بکھیرنے والی اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں اپنی خوبصورتی کے راز سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔ صبا کے مطابق ان کے چہرے کی کافی خشک ہے، اس لیے وہ روزانہ خوب پانی پیتی ہیں اور جلد کی نمی برقرار رکھنے کے لیے قدرتی ٹوٹکے آزماتی ہیں۔

صبا قمر نے بتایا کہ چہرے پر مساج کرنے کے لیے وہ گلیسرین، شہد اور لیموں کا مکسچر بناکر اسے استعمال کرتی ہیں۔ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق وہ موئسچرائزنگ کریم بھی دن کے اوقات میں اپنے چہرے پر لگاتی ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ کا کہنا تھا کہ رات سونے سے قبل وہ گلیسرین میں چند قطرے کسٹر آئل ملا کر اپنے ہاتھوں اور پیروں کا مساج کرتی ہیں۔

انھوں نے بتاکہ کہ گھر پر ناریل، بادام اور سرسوں کے تیل کا مکسچر بنا کر رکھا ہوا ہے جسے وہ ہفتے میں تین دن اپنے بالوں میں لگاتی ہیں۔

فٹ رہنے کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ اس کے لیے وہ روزانہ چہل قدمی کرتی ہیں اگر کام سے واپسی پر انھیں بہت زیادہ تھکن ہوجائے تو بھی وہ چہل قدمی کا معمول ترک نہیں کرتیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں