معروف اداکارہ صبا قمر کو بچیوں کے حقوق کے لیے یونیسیف پاکستان نے اپنا سفیر مقرر کردیا۔
شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر کم عمر لڑکیوں کی آواز بنیں گی، اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے انہیں بچیوں کے حقوق کیلئے اپنا سفیر مقرر کردیا ہے۔
پانی کے مسائل کو حل کرنے سے لے کر تعلیم و صحت پر کام کرنا ترجیحات میں شامل ہوگا۔
کم عمری میں بچیوں کی شادی کے سلسلے کو روکنے کا مقصد بھی پراجیکٹ کا حصہ ہوگا۔
کراچی میں یونیسف پاکستان کے نمائندہ عبداللہ فادل اور صبا قمر نے معاہدے پر دستخط کیے، عبداللہ فادل نے کہا کہ پاکستان میں یونیسف ایک طویل عرصے سے خدمات انجام دے رہا ہے۔
صبا قمر نے کہا کہ وہ نوجوانوں کیساتھ مل کر تمام مسائل حل کرنا چاہتی ہیں۔
حال ہی میں صبا قمر نے سجاول کا دورہ کرتے خواتین سے ملاقات کرنے کیساتھ نوجوان لڑکیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے یقین دلایا تھا کہ اب وہ تنہا نہیں ہیں۔