پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

صبا قمر نے گمنام مداح‌ کے نام پیغام جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے روزانہ کی بنیاد پر پھول بھیجنے والے گمنام مداح کے نام پیغام جاری کردیا۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کو ایک گمنام مداح کی جانب سے پھول بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں لال گلاب کے گلدستے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداح کے نام پیغام شیئر کیا۔

صبا قمر نے مداح کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ سے بات کرنا چاہتی ہوں، آپ مجھ سے اپنے ان مکالموں کے ساتھ رابطہ کریں جو آپ روزانہ پھولوں میں استعمال کرتے ہیں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ تحفے قبول کرنا میرے لیے بہت زیادہ ہیں، میں انہیں آپ کو واپس بھیجنا چاہتی ہوں تو چلیں بات کرتے ہیں۔‘

صبا قمر نے آخر میں لکھا کہ وہ اپنے مداح کی جانب سے جواب کی منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ صبا قمر گزشتہ چند دنوں سے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر خوبصورت گلدستوں کی تصاویر شیئر کررہی تھیں، اداکارہ روزانہ ایک نامعلوم مداح کی جانب سے موصول ہونے والے گلدستے اور تحائف پر ان کی مشکورہ بھی دکھائی دیتی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں