اشتہار

سبینا فاروق سوشل میڈیا پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سبینا فاروق کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سبینا فاروق نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اللہ آپ سب کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے۔‘

- Advertisement -

سبینا فاروق نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور مداح اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر اداکارہ کے فالوورز کی ہزاروں میں ہے اور سبینا سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں سبینا فاروق نے بتایا تھا کہ ان کا تعلق پنڈی سے ہے اور ڈرامہ انڈسٹری میں ان کا آڈیشن بہت ہی برا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آڈیشن برا ہونے کے باوجود ڈائریکٹر نے پہچان لیا تھا کہ وہ مجھے کردار سمجھائیں گے تو میں کرلوں گی۔

سبینا فاروق کا کہنا تھا کہ ’گھر والے اداکاری کے راضی نہیں تھے میری بڑی بہن نے سپورٹ کیا اور والدین سے کہا کہ اسے جانے دیں جس کے بعد کراچی آگئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بڑی بہن نے میرے لیے مار بھی کھائی ہے اور میری کامیابی کے پیچھے بہن کا ہاتھ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں