بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

سبینا فاروق نے بڑی گاڑیاں رکھنے والوں کو مشورہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ سبینا فاروق نے بڑی گاڑیاں رکھنے والوں کو مشورہ  دے دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سبینا فاروق نے لکھا کہ بڑی گاڑیاں ہیں تو بڑا ظرف بھی دکھائیں، تھوڑا تمیز اور پیار سے پیش آئیں، بائیک والوں کے ساتھ جو اپنی پوری فیملی بٹھا کر عید کے لیے نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی خواہشیں ہیں، اتنا بڑا ہارن دینے کی ضرورت نہیں ہے کہ بائیک پر بیٹھے بچے ڈر جائیں۔

سبینا فاروق نے کہا کہ اگر وہ تھوڑی آپ کی لائن میں آگئے ہیں تو برداشت کرلیں، جب تک کہ واضح طور پر آپ کو ان کے ساتھ اچانک ہٹ کا احساس نہ ہو۔

اس سے قبل سبینا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ ’’گھر میں قیام اور وقت پر نماز کی ادائیگی ایک ایسا سکون ہے جو میں اپنے ڈراموں میں کام کے دنوں میں بہت یاد کرتی ہوں، یہ بھی ایک وجہ ہے کہ میں ڈراموں میں زیادہ کام نہیں کرتی حالانکہ مجھے یہ پسند ہے مگر مجھے اس سب میں توازن پیدا کرنا بڑا مشکل لگتا ہے۔

اداکارہ نے اسٹاری میں مزید لکھا تھا کہ’ میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ کی وجہ سے وضو نہیں کر پاتی اور پھر سارا دن اس احساسِ ندامت اور اداسی میں گزرتا ہے کہ میں اپنا مذہبی فریضہ ادا نہیں کر پائی، ہر روز میں کوشش کرتی ہوں کہ میری زندگی میں توازن قائم ہو اور میں کام پر واپس آسکوں‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ سبینا فاروق نے مقبول ڈرامہ میں کام کیا اور اپنے منفرد کردار سے انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی، اداکارہ لاکھوں لوگوں کے دلوں میں راج کرتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں