جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

صبور علی کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبور علی کی دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

صبور علی نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ممیکری کر رہی ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا: ’اتنا حُسن؟‘

ویڈیو میں کہتی ہیں کہ انسٹا گرام پر اتنا حُسن ہے کہ کیا بتاؤں، لڑکیوں کا تو سمجھ میں آتا ہے کہ وہ میک اپ کر لیتی ہوں گی لیکن لڑکے کیسے خوبصورت بن رہے ہیں جبکہ حقیقت میں اتنے خوبصورت نہیں دکھتے۔

صبور علی کہتی ہیں کہ ایسے لڑکے انسٹا گرام پر آ کہاں سے رہے ہیں، کہاں سے ان کی سپلائی ہو رہی ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)

اس دلچسپ ویڈیو کو جہاں ان کے مداحوں نے پسند کیا وہیں اداکاراؤں نے بھی اس پر تبصرہ کیا۔ اداکارہ عائزہ خان نے لکھا کہ یہ صرف تب ہوتا ہے جب آپ کے گھر میں شوہر کے روپ میں خوبصورت لڑکا موجود ہو۔ جبکہ اداکارہ منال خان نے اس پر قہقہہ لگایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں