منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

’کبھی کبھی یہ مجھے ستائے‘ صبور علی لیاری کا ٹیلنٹ سامنے لے آئیں

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکارہ صبور علی کو کراچی کے علاقے لیاری کے رہائشی بچے کی آواز بھا گئی۔

اداکارہ صبور علی نے لیاری کے ایک بچے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’شوٹنگ کے دوران اس بچے کی آواز میں گانا سنا، ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔

صبور نے لکھا کہ اگر کوئی بھی گانے میں دلچسپی رکھتا ہے تو رابطہ کرسکتا ہے اس کے ٹیلنٹ کو پروموٹ کیا جائے گا۔

وائرل ویڈیو میں بچے کو اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کا او ایس ٹی گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ میرے پاس تم ہو کا او ایس ٹی معروف گلوکار راحت فتح علی نے گنگنایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ڈرامے میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی، حرا مانی ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

ناظرین کو ڈرامے کی کہانی اس قدر پسند آئی تھی کہ اس کی آخری قسط کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا اس میں عائزہ خان اور عدنان صدیقی نے منفی کردار نبھایا تھا۔

آخری قسط میں بیوی مہوش (عائزہ خان) کی جانب سے بے وفائی پر دانش (ہمایوں سعید) خودکشی کرلیتے ہیں جبکہ پیسوں کی خاطر شہوار (عدنان صدیقی) کے ساتھ جانے والی مہوش بھی تنہا ہوجاتی ہیں کیونکہ عدنان صدیقی کو ان کی پہلی اہلیہ جائیداد سے الگ کردیتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں