جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

صبور علی کا سوشل میڈیا صارف کو دلچسپ جواب

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے سوشل میڈیا صارف کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا دلچسپ جواب دے دیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ صبور علی نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لال رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز پہنی ہوئی ہے۔

اداکارہ کی تصویر پر ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ اور علی انصاری (صبور علی کے منگیتر) موٹے ہوتے جارہے ہو۔‘صبور علی نے بڑے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’جی ہم دونوں خوشی سے موٹے ہورہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ چند ماہ قبل صبور علی کی اداکار علی انصاری کے ساتھ بات پکی ہوئی ہے۔

اداکارہ نے اپنی رسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی زندگی کے نئے سفر کی خوشخبری سنائی تھی۔

یاد رہے کہ مارچ 2021 میں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران صبور علی نے کہا تھا کہ انہوں نے بھی سجل علی کے ساتھ ہی کیریئر کا آغاز کیا تھا مگر ابتدائی طور پر ان کی اداکاری میں دلچسپی نہیں تھی اور سجل علی کو اپنی محنت کی وجہ سے اچھے مواقع ملے۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں بات کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں صبور علی کا کہنا تھا کہ ایمن خان کی شادی کے بعد منال خان پر شادی کرنے کا دباؤ آیا ہے، اسی طرح سجل علی کی شادی کے بعد ان پر بھی شادی کا دباؤ ہے مگر انہوں نے دباؤ کو ذہن پر سوار نہیں کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں