اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

صبور علی کا ویڈیو وائرل ہونے پر شدید ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی منگیتر علی انصاری کے ہمراہ رقص کی ویڈیو کو بغیر اجازت عکس بند کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

معروف اداکار علی انصاری کی بہن اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات گزشتہ دنوں منعقد ہوئیں جن کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

ان ہی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو صبور علی اور علی انصاری کے رقص کی سامنے آئی جس میں اداکارہ کو منگیتر علی انصاری کے ساتھ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جانے لگیں جس پر صبور علی نے برہمی کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں ہماری سنجیدہ بات چیت اس موضوع پر ہورہی تھی کہ کس طرح بغیر اجازت لوگوں کی جانب سے ہماری ویڈیو شوٹ کرنے سے ہم پریشان ہوئے۔

صبور علی نے لکھا کہ پھر بھی ہم نے تقریب کو کافی انجوائے کیا، آپ سب کی فکرمندی اور محبت کا شکریہ۔

Saboor Aly slams outlet for recording her serious discussion with Ali Ansari

واضح رہے کہ چند ماہ قبل صبور علی کی اداکار علی انصاری کے ساتھ بات پکی ہوئی تھی۔

اداکارہ نے اپنی رسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی زندگی کے نئے سفر کی خوشخبری سنائی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں