جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لکی مروت : بم ڈسپوزل سکواڈ نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پل کے نتیجے رکھے گئے 15 کلو آئی ڈی بم کو ناکارہ بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت تھانہ تجوڑی کی حدود خان کلے میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

بم ڈسپوزل سکواڈ نے پل کے نصب پندرہ کلو آئی ڈی بم کو ناکارہ بنادیا ہے، ڈی پی اولکی مروت محمد جواد اسحاق نے بتایا نصب کئے آئی ڈی بم کی بی ڈی ایس اہلکاروں نے انتہائی حکمت عملی سے ناکارہ کرکے علاقے کو بڑے نقصانات سے بچا لیا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کا مقصد سیکیورٹی فورسز کو ٹارگٹ کرنا تھا جبکہ پولیس کے بی ڈی ایس سکواڈ نے شرپسندوں کی اس بزدلانہ حرکت اور منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزید پڑھیں : لکی مروت : دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

گذشتہ روز خیبر پختون خوا کے شہر لکی مروت کےعلاقےجابو خیل میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو دہشت گردوں نے نواب خان زیات کے قریب نشانہ بنایا، شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت خان بہادر اور حکمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں اہلکاروں کا تعلق ایک ہی گاؤں خیروخیل پکہ سے ہے اور وہ موٹر سائیکل پر اپنے گھر سے ڈیوٹی پر جارہے تھے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں