ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

گورنر بلیغ الرحمٰن صوبے میں عام انتخابات کی تاریخ دیں، اسپیکر سبطین خان

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر اسپیکر صوبائی اسمبلی سبطین خان نے گورنر بلیغ الرحمٰن کے خط کا جواب دے دیا۔

اسپیکر سبطین خان نے خط میں تحریر کیا ہے کہ آپ نے آئین کی تشریح اپنے مطابق کی ہے، یہ کہنا بلا جواز ہے کہ اسمبلی ازخود تحلیل ہوئی اور گورنر تاریخ نہیں دے سکتے۔

سبطین خان لکھتے ہیں کہ میں نے وہ خط بھی دیکھا ہے جو گورنر نے الیکشن کمیشن کو لکھا ہے، حیرانی ہوئی کہ گورنر نے نامعلوم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے لیے کہا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ایسا کرنے سے گورنر پنجاب نے آئینی ذمہ داری ادا نہیں کی، ایک بار پھر التجا ہے کہ گورنر پنجاب عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں