جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن اگلے کرس گیل بن سکتے ہیں، یوگراج سنگھ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر اور یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن اگلے کرس گیل بن سکتے ہیں۔

حال ہی میں ایک کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ارجن ٹنڈولکر بھارت کے سابق مضبوط مڈل آرڈر بلے باز سے تربیت حاصل کریں تو سچن ٹنڈولکر کے بیٹے کے پاس ‘اگلا کرس گیل’ بننے کا حقیقی موقع ہے۔

یوگراج سنگھ نے کہا کہ ارجن کے حوالے سے میرا کہنا ہے کہ اس کی بولنگ پر کم اور اس کی بلے بازی پر زیادہ توجہ دی جائے لیکن اگر یوراج جو سچن کے بہت قریب ہیں وہ ان کے بیٹے کو تین ماہ کے لیے ٹریننگ دیں تو میں شرط لگاتا ہوں کہ وہ اگلا کرس گیل بن جائے گا۔

انھوں نے کہ کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ فاسٹ بولر اگر وہ اسٹریس فریکچر سے گزرتے ہیں، تو اتنے مؤثر طریقے سے بولنگ نہیں کر سکتے، لہٰذا اگر ارجن کی یوراج سنگھ کے حوالے کردیا جائے تو بہتر ہوگا۔

سابق بھارتی بولر نے ابھیشیک شرما کی ایک دلچسپ کہانی بتائی کہ انھیں پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے پیشہ ورانہ کرکٹ میں ابتدائی سالوں کے دوران باؤلر کے طور پر منتخب کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس بار ممبئی انڈینز نے انڈین پریمیئر لیگ کے جاری ایڈیشن سے پہلے ارجن کو دوبارہ اپنی فرنچائز کا حصہ بنایا ہے، تاہم ابھی تک وہ آئی پی ایل کے کسی میچ میں حصہ نہیں لے پائے۔

ارجن ٹنڈولکر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں گوا کی نمائندگی کرنے کے بعد یوگراج سنگھ کی رہنمائی میں ٹریننگ کی، سابق کرکٹر سمجھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھارت کےلیے بہترین بلے باز ثابت ہوسکتے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں