بھارت کے ریکارڈ ساز بیٹر لیجنڈ ٹنڈولکر کو ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر جذباتی واقعہ یاد آ گیا اور اس کو شیئر کر دیا۔
بھارتی کپتان روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے دو دن بعد ویرات کوہلی نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔ کوہلی کی ریٹائرمنٹ پر جہاں مختلف افواہیں جاری ہیں وہیں لیجنڈ کرکٹرز انہیں خراج تحسین بھی پیش کر رہے ہیں۔
ویرات کوہلی کے اعلان ریٹائرمنٹ پر سچن ٹنڈولکر نے انہیں کرکٹ کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور اس موقع پر انہیں اپنی ریٹائرمنٹ سے جڑا ایک واقعہ یاد آیا اور یہ جذباتی کہانی انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔
سچن ٹنڈولکر نے لکھا کہ آج سے 12 سال قبل جب وہ اپنے طویل کرکٹ کیریئر سے ریٹائر ہوئے تھے تو نوجوان ویرات نے اس خاص دن انہیں ایک بہت ہی خاص تحفہ دیا تھا، جس کو وہ آج تک نہیں بھلا سکے۔
لیجنڈری کرکٹر کا کہنا تھا کہ میری ریٹائرمنٹ پر ویرات نے انہیں اپنے آنجہانی والد کا دھاگا تحفے کے طور پر دینے کی پیشکش کی تھی جو کہ ان کے لیے بہت ہی جذباتی تھا۔
ٹنڈولکر نے کہا کہ ویرات سے انہیں جو کچھ ملا، اس سے زیادہ ان کے پاس دینے کے لیے کچھ نہیں۔ اب ان کی ریٹائرمنٹ پر میں انہیں اس طرح کا کوئی خراج تحسین تو پیش نہیں کر سکتا لیکن اس کی گہری تعریف ضرور کر سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ویرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران ان گنت نوجوان کرکٹرز کو متاثر کیا ہے۔ میرے پاس آپ کے تحفے کے بدلے میں پیش کرنے کے لیے کوئی دھاگا نہیں ہے لیکن میری تمام نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔
ویرات کوہلی کی اچانک ریٹائرمنٹ پر دہلی کوچ کا چونکا دینے والا انکشاف