اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ٹنڈولکر نے پاکستان کو سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے نکال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے اپنی ٹاپ فور ٹیموں کی پیش گوئی کی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں سیمی فائنلسٹ کے لیے اپنی پیشی گوئیاں کی ہیں۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ اپنی درجہ بندی کے باوجود پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی توقع نہیں رکھتے۔
ایونٹ کے آغاز کے دوران جہاں ٹنڈولکر نے رسمی طور پر ورلڈ کپ ٹرافی پچ پر لائے اور انہوں نے اپنے سیمی فائنل کی پیشین گوئیاں کیں۔

ٹنڈولکر نے کہا مجھے امید ہے، کیونکہ ہماری ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور اگر ٹیم چیزوں کو سادہ رکھتی ہے اور بنیادی باتوں پر قائم رہتی ہے تو ان کے پاس زبردست ہتھیار ہیں۔

انہوں نے کہ ایسا ہی معاملہ آسٹریلیا کا ہے مجھے لگتا ہے کہ ان کے پاس متوازن ٹیم ہے۔ انگلینڈ کو ایک ایسی ٹیم کے طور پر شناخت کیا جو سیمی فائنل کی جگہ کے لیے مضبوط دعویدار ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تیسرا جو میں کہوں گا وہ انگلینڈ ہوگا انگلینڈ ایک بار پھر ایک بہت مضبوط ٹیم ہے، تجربے اور کچھ نئے چہروں کا مجموعہ ہے۔

آخر میں، ٹنڈولکر نے نیوزی لینڈ کے چوتھے سیمی فائنل کے طور پر پیش گوئی کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں