ممبئی : معروف بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے موسیقی کے میدان میں بھی اپنی انگز کا آغاز کردیا ہےانہوں نےموسیقی کی دنیا میں معروف گلوکار سونونگم کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔
اب تک کرکٹ کی دنیا میں لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور سچن ٹندولکر اپنی عمدہ بلے بازی اور چوکوں و چھکوں سے شائقین کرکٹ کو محظوظ کرتے آئے ہیں تاہم اب انہوں نے سُر اور لے کی دنیا میں بھی لمبی اننگز کھیلنے کے لیے کمر کس لی ہے۔
سچن ٹنڈولکر نے موسیقی کی اننگز کا آغاز مشہور گلوگار سونو نگم کے ساتھ کیا اور نئی ڈیجیٹل اپلیکیشن کے لیے اپنی آواز میں ایک گیت ریکارڈ کرایا ہے جس کے ابتدائی بول’’ گیند آئی، بلا گھمایا، مارا چھکا، سچن، سچن، ناچو ناچو ساری کرکٹ والی بیٹ پر ‘‘ہے۔
Getting ready for the World Premiere of Sachin’s Cricketwaali beat ft. Sonu Nigam on Indian idol #100MB @sonunigam @ pic.twitter.com/kvx31hE90U
— sachin tendulkar (@sachin_rt) April 2, 2017
سچن ٹنڈولکر اس نئے تجربے پر کافی مسرور نظر آتے ہیں اور انہوں نے اپنے پہلے نغمے کے اجراء کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اپنے ساتھ 6 ورلڈ کپ کھیلنے والے کرکٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یہ نغمہ بھارتی نجی ٹیلی ویژن کے موسیقی کے مقابلے کے ایک پروگرام کے دوران ریکارڈ کرایا گیا ہے اور چوں کہ گانا سچن ٹنڈولکر اور کرکٹ ورلڈ کپ کے گرد گھومتا ہے اس لیے سونونگم نے یہ نغمہ سچن ٹنڈولکر کے ساتھ گانے کا فیصلہ کیا اور اسے عملی جامہ بھی پہنایا گو کہ اس کے لیے انہیں کافی محنت بھی کرنا پڑی۔