ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سچن ٹنڈولکر نامی مکڑی دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: مکڑیوں پر تحقیق کرنے والے محقق نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی خدمات کو سراہتے ہوئے مکڑی کا نام سچن ٹنڈولکر رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھرو پرجاتی نامی نوجوان نے پی ایچ ڈی (ڈاکٹریٹ ان فلاسفی) کی تحقیق کے دوران دو ایسی مکڑیاں دریافت کیں جن تک پہلے کبھی کوئی محقق نہیں پہنچا تھا۔

نوجوان کی تحقیق کو اُس کے اساتذہ نے بھی سراہا اور ان دونوں مکڑیوں کا نام تجویز کرنے کا مشورہ دیا جو دھرو پرجاتی کے لیے سب سے مشکل مرحلہ تھا۔

- Advertisement -

نوجوان محقق کئی روز تک تو اس معاملے پر تذبذب کا شکار رہا البتہ پھر اُس نے اپنی دریافت شدہ مکڑی میں سے ایک کا نام اپنے پسندیدہ کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے منسوب کردیا۔

نوجوان پروفیسر نے ٹویٹ کیا کہ ’میں نے ایک مکڑی کا نام مرینگو سچن ٹنڈولکر رکھا کیونکہ سچن میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ ‘ انہوں نے بتایا کہ میں نے دوسری مکڑی کا نام سینٹ کوریاکوز الیاس چاوارا سے منسوب کیا کیونکہ انہوں نے کیرالا میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ 23 دسمبر 2012 کو سچن نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا بعد ازاں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ سچن ٹنڈولکر نے اپنے کریئر کا آخری ٹیسٹ میچ 16 نومبر 2013 کو ممبئی اسٹیڈیم میں کھلا جس میں انہوں نے 74 رنز اسکور کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں