سابق بھارتی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے حوالے سے ان دنوں خبریں زیر گردش ہیں کہ وہ جلد ہی بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں نظر آنے والی ہیں۔
بھارت کے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کو ہندوستان میں کرکٹ کا بھگوان مانا جاتا ہے، ٹنڈولکر کی وجہ سے ان کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر اور بیٹی سارہ ٹنڈولکر بھی خبروں میں رہتے ہیں۔ بھارتی ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق سارہ ٹندولکر کی انسٹاگرام پر تصویروں میں لوگ کافی دلچسپی لے رہے ہیں اور ان کے بالی ووڈ ڈیبیو کا انتظار کر رہے ہیں۔
ہفتے کو سارہ ٹندولکر ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھی گئی ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس بارے میں بات چیت کر رہے ہیں کہ کیا ان کی حالیہ آنیاں جانیاں اس لیے ہیں کہ وہ جلد ہی بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔
View this post on Instagram
سارہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 20 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں جہاں وہ مداحوں کے ساتھ وہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
ان کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ یوں لگتا ہے کہ جیسے ٹنڈولکر چل رہا ہے، باپ اور بیٹی کی چال ایک جیسی ہے۔
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ سارہ بالی ووڈ کی اداکاراؤں سے زیادہ خو بصورت ہیں۔
تیسرے صارف نے لکھا کہ شاید فلم میں آئیں گی، اس لیے کچھ دنوں سے تھوڑا زیادہ ہی کیپچر کیا جا رہا ہے۔